ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ویاپم گھوٹالہ معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کانگریس کا وزیراعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ

ویاپم گھوٹالہ معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کانگریس کا وزیراعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ

Mon, 13 Feb 2017 22:31:47    S.O. News Service

بھوپال،13فروری(ایس او نیوز/آئی ایس انڈیا)ویاپم گھوٹالہ معاملے میں پیر کو سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد کانگریس نے مدھیہ پردیش کی ریاستی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیاہے۔

ریاستی کانگریس صدر ارون یادو نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ویاپم گھوٹالے میں پی ایم ٹی بدعنوانی کے ذریعے منتخب 600 سے زائد طلبہ کے داخلے منسوخ کئے جانے کی منظوری کے اہم فیصلے کے بعد وزیر اعلیٰ کو استعفیٰ دینا چاہئے۔ان کا خیال ہے کہ یہ تمام طالب علم نقل نہیں کر رہے تھے بلکہ ان سے حکومت، طبی تعلیم مافیا، بروکرز اور ویاپم سے منسلک بدعنوان حکام بڑی بڑی رقم لے کر ان کے انتخاب کے لئے نقل کروا رہے تھے۔کانگریس لیڈر نے وزیراعلیٰ شیوراج پرالزام لگاتے ہوئے کہا کہ پیر کو آئے سپریم کورٹ کے اہم فیصلے میں جس مدت(2008-2012) کا ذکر کیا گیا ہے، اس مدت میں تعلیم کی وزارت وزیراعلیٰ کے پاس تھی، انہوں نے  ریاست کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئےمطالبہ کیا کہ وہ استعفیٰ دیں۔

ریاستی صدر یادو نے وزیراعلیٰ کی چاپلوسی اور ویاپم میں اپنے آپ کو بے قصور بتانے کی مسلسل کوشش کر رہی حکومت اور تنظیم سے یہ بھی جاننا چاہا ہے کہ اگر یہ فیصلہ نہیں آتا اور مذکورہ طالب علم ڈاکٹر بن گئے ہوتے توریاست اور ملک میں ہونے والی معصوم اموات کا جوابدار کون ہوتا۔


Share: